ابنا: روس کے وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے منگل کو ماسکو ميں اپنے ايک بيان ميں شام کي حکومت مخالف نيشنل کونسل کے سربراہ برہان غليون کے حاليہ بيان کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ شامي حکومت کے مخالف ليڈر ملک ميں خانہ جنگي کو بھڑکانے کي کوشش کررہے ہيں –واضح رہے کہ شام کي مخالف کونسل کے رہنما برہان غليون نے اپنے تازہ ترين بيان ميں سبھي مخالف گروہوں سے کہا ہے کہ جب تک شام ميں اغيار کي فوجي مداخلت کي منظوري نہيں مل جاتي اس وقت تک وہ شامي حکومت کے خلاف اپني جد وجہد جاري رکھيں –روس کے وزير خارجہ نے کہا کہ بعض ممالک شام کے امور ميں اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے خصوصي نمائندے کوفي عنان کے امن فارمولے کو سب و تاژ کرنے کي کوشش کررہے ہيں –
واضح رہے کہ شام ميں گذشتہ برس مارچ ميں بدامني کے واقعات شروع ہوئے اور مسلح دہشتگرد گروہ امريکا اسرائيل اور علاقے ميں بعض عرب حکومتوں کي حمايت سے اس ملک ميں عام شہريوں اور فوجيوں کا قتل عام کرکے ملک ميں عدم استحکام پيدا کرنے اور غيرملکي مداخلت کا راستہ ہموار کرنے کي کوشش کررہے ہيں - جبکہ شام کے عوام بارہا سڑکوں پر نکل کر اپنے ملک کے صدر کي حمايت کا اعلان کرچکے ہيں-
.......
/169